امپھال : منی پور کی امپھال وادی میں دونوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاج کررہے طلبا کے ہجوم پر پولیس نے منگل کے روز آنسو گیس کے گولے چھوڑے اورلاٹھی چارج کیا جس میں 30سے زیادہ طلبا زخمی ہوگئے۔
افسران کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر لڑکیا ہیں۔مذکورہ دونوں نوجواں کے جولائی ماہ میں مبینہ طورپر اغواکیاگیاتھا ۔دونوں نوجواں کی لاشوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہی طلبا نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔
پولیس ن ے بتایاکہ جب حفاظتی دستوںنے مظاہرین کو وزیراعلیٰ سکریٹریٹ کی جانب بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی توان کی پولیس سے جھڑپ ہوگئی۔ زخمی مظاہرین کا مختلف اسپتالوںمیں علاج کیا جارہاہے۔