نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے جمعرات کو دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر یوگیش سنگھ کو ایک خط لکھا جس میں ان سے ریاستی حکومت کی طرف سے مکمل یا جزوی طور پر فنڈ فراہم کیے جانے والے 28 کالجوں میں سے کچھ میں مستقل اساتذہ کی تقرری کے لیے طے شدہ انٹرویو منسوخ کرنے کو کہا گیا ہے۔
خط میں وزیر نے الزام لگایا کہ تقرریاں حکومت کی رضامندی کے بغیر کی جا رہی ہیں اور اس طرح کے فیصلوں کا ریاستی حکومت پر مالی اثر پڑتا ہے۔خط میں کہا گیا ہے، “جی این سی ٹی ڈی (حکومتِ قومی دارالحکومت علاقہ دہلی) کے ذریعے فنڈ سے چلنے والے 28 کالجوں میں سے کچھ میں مستقل آسامیوں کے لیے انٹرویوز لیے جا رہے ہیں۔ میں اہم تدریسی عہدوں کو پُر کرنے کے لیے انٹرویوز کی اہمیت کو سمجھتا ہوں لیکن ان کالجوں کے لیے کیے گئے کسی بھی مالیاتی فیصلے کا GNCTD پر بھی مالی اثر پڑتا ہے۔