نئی دہلی، 22 جنوری (؛ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ کے صدر منوج تواری نے شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کےخلاف شاہین باغ میں گزشتہ 39 دنوں سے جاری دھرنا و مظاہرہ پر لوگوں کی پریشانیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا، کہ کیا یہ جائز ہے؟
تواری نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے کہا’’39 دن ہو گئے۔ شاهين باغ کی وجہ سے ٹریفک ٹھپ، لاکھوں لوگ پریشان، بچے امتحان کے وقت بھی 2-2 گھنٹے سڑکوں پر برباد کر رہے ہیں۔آفس جانے والوں کو پریشانی، تاجروں کو نقصان۔کیا یہ جائز ہے؟ ‘‘
قابل غور ہے کہ سي اےاے خلاف شاہین باغ میں سڑک پر ہونے والے احتجاج و مظاہرہ سے لوگوں کو کئی کلومیٹر کا طویل چکر لگا کر اپنی منزل تک پہنچنا پڑرہا ہے۔