کنوج (اترپردیش): اترپردیش کے جلال آباد گاؤ شیلٹر میں کئی گائیں مردہ پائی گئیں۔ مقامی لوگوں نے شیلٹر کے باہر احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کم از کم پندرہ گائیں مرچکی ہیں۔
کنوج کے ایس ڈی ایم پی سی سریواستو نے بتا یا کہ ہمیں ایڈیشنل ایس پی کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی ہے کہ گاؤ شیلٹر میں گائیں مرچکی ہیں۔ ہم نے شیلٹر کا دورہ کیا لیکن ہمیں کوئی گائے مرد ہ نہیں ملی۔ ہم اس معاملہ میں مزید تحقیقات کررہے ہیں۔
ایک دودھ بیچنے والا سندیپ یادو نے بتایا کہ میں یہاں دودھ دوہنے کیلئے آیا تویہاں گائیوں کا حالت نہایت ابتر تھی۔ اور وہ مرنے کے دہانے پر تھیں۔ میں نے چوکیدار سے اس کی شکایت کی اور کہا کہ گائیوں کی اچھی دیکھ بھال کریں۔ اور اسی شام ایک گائے نے دم توڑدیا اور اس کو اٹھاکر شیلٹر کا پیچھے پھینک دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ گاؤ رکھشک کئی گائیوں کے نعشوں کو چھپایا جارہا ہے۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔