حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر ‘SIR – Attack on Democracy’ لکھا ہوا تھا۔ کھرگے نے ایس آئی آر کے خلاف ‘آئین بچاؤ’ اور ‘جمہوریت کا قتل بند کرو’ کے نعرے لگائے۔
حزب اختلاف کے اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) کی کئی اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے جمعرات کو بہار میں ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو نظرثانی (SIR) کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج کیا۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور کئی دیگر پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے ‘مکر دوار’ کے قریب منعقد ہونے والے اس احتجاج میں حصہ لیا۔
حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر ‘SIR – Attack on Democracy’ لکھا ہوا تھا۔ کھرگے نے ایس آئی آر کے خلاف ‘آئین بچاؤ’ اور ‘جمہوریت کا قتل بند کرو’ کے نعرے لگائے۔
اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ ہے کہ اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے۔ احتجاج سے قبل اپوزیشن رہنماؤں کا پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں اجلاس ہوا، جس میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں مزید حکمت عملی پر غور کیا گیا۔