اورنگ آباد ، 25 فروری (یواین آئی) مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کی وبا پھر سے پھیلنے لگی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 701 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور سات مریضوں کی موت ہوگئی۔جمعرات کے روز ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی۔
خطہ کے سبھی اضلاع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں کورونا وائرس کے 281 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع لاتور میں 98 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی ، ضلع بیڈ میں 57 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی ، ضلع ناندیڑ اور پربھنی میں 55-55 کیسز اور ایک ایک مریض کی موت ہوگئی۔
ضلع جالنا میں 117 ، ضلع ہنگولی میں 27 اور ضلع عثمان آباد میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
خطہ کے اورنگ آباد ، ہنگولی اور لاتور اضلاع میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔