خطہ مراٹھواڑہ میں کورون کے 6،608 نئے کیسزاور84ہلاکتی
اورنگ آباد،9 اپریل (یواین آئی) مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا دن بہ دن سنگین شکل اختیار کرتی جارہی ہے اور یومیہ کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ میں کورونا وائرس کے 6،608 نئے کیسز اور84 ہلاکتوں کی رپورٹ ہے۔ یہ اطلاع ہیلتھ افسران نے دی۔
تمام ضلع ہیڈ کوارٹرزسے حاصل اعدادو شمار کے مطابق اس خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع ناندیڑ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں وائرس کے 144 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 26 افراد کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں 1،362 نئے کیسز اور 22 افراد کی موت ، ضلع پربھنی میں 713 نئے کیسز اور 10 اموات ، ضلع لاتور میں 1010 نئے کیسز اورآٹھ اموات ، ضلع جالنا میں 618 نئے کیسز اور چھ اموات ، ضلع ہنگولی میں 255 نئے کیسز اور چھ اموات ، ضلع بیڈ میں 711 نئے کیسز اور تین اموات اورضلع عثمان آباد میں 489 نئے کیسزاورتین مریض ہلاک ہوگئے۔