امریکی صدر کی آئرلینڈ آمد پر ہزاروں افراد نے ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بارش کے باوجود دارالحکومت ڈبلن کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے مارچ کیا اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔
ڈبلن میں ٹرمپ کا، مذاق اڑاتا چھے میٹر کا غبارہ بھی فضا میں بلند کیا گیا جس نے نارنجی رنگ کا لباس اور ڈائپر پہن رکھا تھا۔
دورہ برطانیہ کے بعد ٹرمپ آئرلینڈ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے گولف کورس میں قیام کیا۔
گولف کورس کے قریب واقع اوکینل روڈ پر بھی ہزاروں لوگوں نے ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کیے اور امریکی پالیسیوں سے اپنی نفرت کا اعلان کیا۔
مظاہرے میں شریک ایک نوجوان نے کہا کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ ٹرمپ کا کونسا اقدام سب سے بد تر تھا، مہاجرین کے بچوں کو والدین سے جدا کرنا یا میکسیکو کی سرحد پر دیوار کھینچنا۔
قبل ازیں امریکی صدر کے دورہ لندن کے موقع پر بھی تاریخی ٹریفالگر اسکوائر پر ہزاروں لوگوں نے امریکی صدر کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔