نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی جیت پر عوام، پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ اس جیت نے ریاست میں نفرت کا بازار بند کرکے محبت کی دوکان کھول دی ہے ۔
کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے اپنے مختصر افتتاحی کلمات میں، مسٹر گاندھی نے کہا ”کرناٹک میں نفرت کا بازار بند ہو گیا ہے اور محبت کی دکان کھل گئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر گاندھی نے اپنی ‘بھارت جوڑو’ یاترا میں محبت کی دکان کے بارے میں بار بار بات کی تھی۔
LIVE: Media Interaction | New Delhi https://t.co/mflXxURASX
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 13, 2023
کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ہم نے کرناٹک میں نفرت سے نہیں بلکہ محبت اور کھلے دل سے لڑائی لڑی تھی اور کرناٹک کے لوگوں نے دکھایا ہے کہ ملک محبت سے پیار کرتا ہے ۔
ग़रीबों की शक्ति ने भाजपा के पूंजीपति मित्रों की ताकत को हराया है।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 13, 2023