مئو: اتر پردیش میں مئو کے گھوسی علاقے میں ایک شادی شدہ خاتون نے خود سوزی کر لی۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ بھنورے پو ر کے کلپناتھ کی بیوی انیتا (24) نے کل شام جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔
بیوی کو بچانے کی کوشش میں کلپناتھ بھی بری طرح جھلس گیا۔ دونوں کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں انیتا کی موت ہو گئی۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔