ایران کے شہر مشہد میں ایثار فلم اور فلم اسکرپٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔سحر نیوز/ ایران: رپورٹ کے مطابق، یہ فیسٹیول قومی سطح پر پانچویں بار اور بین الاقوامی سطح پر پہلی بار منعقد کیا جا رہا ہے۔
File Photo
ایثار فلمی میلے کے بین الاقوامی جیوری پینل میں شام کے مشہور فلم ساز باسل الخطیب، عراق کے مشہور ہدایتکار، عزام صالح، بوسنیا سے محمد ایوچ اور ایران کے محسن برمہانی اور محمد رضا اسلاملو شامل ہیں۔
اس فیسٹیول کے پہلے روز مہدی جعفری کی فلم یدو، محمد حسین لطیفی کی فلم غریب اور صادق دقیقی کی فلم بچے ہائے طوفان کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ ایثار فلمی میلہ چوبیس مئی تک جاری رہے گا۔