صیہونی آبادکاروں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی کے صحن میں داخل ہو کے اس مسجد کی ایک بار پھر بے حرمتی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی حمایت سے منگل کے روز درجنوں صیہونی آبادکار مسجد الاقصی میں کے صحن میں داخل ہو گئے جہاں انھوں نے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کو اب تک بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے اس مقدس مقام اور شہر بیت المقدس کا اسلامی تشخص ختم کر کے اسے صیہونیوں کا شہر بنانا ہے۔
دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس پر حملہ کر کے کم از کم سترہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔