ریاض: مکہ مکرمہ کے تاریخی مرکز کے مشیر ڈاکٹر ابراہیم بن عطیہ اللہ السلمی نے کہا ہے کہ مسجد حرام کا دالان [ گیلری ] اس کے تعمیراتی عناصر میں سے ایک ہے۔ مسجد حرام کی پہلی گیلری تیسرے خلفیہ راشد حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دور میں تیار کی گئی۔ اس کی چھت نہیں تھی اور اس میں ایک صف کی جگہ تھی۔ یہ گیلری عباسی خلیفہ مہدی کیدور تک رہی۔سنہ 160ھ میں المہدی نے مسجد حرام کے لیے ایک جامع فن تعمیر کا آغاز کیا اور تو انہوں نے اس کی گیلری کی بھی توسیع کی۔
اس کے لیے وہ سمندر کے پار سے سنگ مرمر کے کالم لائے تھے۔ گیلری کی چھت ساگوان کی لکڑی سے بنائی گئی تھی۔ انہوں نے گیلری کی عباسی منزل کا اضافہ کیا اور اس کے ایک کالم پر ایک یادگاری تختی نصب کرائی جس پر عباسی دورکی تاریخ درج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عباسی دور سے لے کر سعودی دور تک کے پورے عرصے میں یہ گیلری اپنی اسی حالت میں برقرار رہی۔ اس کے لیے صرف اس کے کالموں اور چھت کی بحالی اور مرمت کا کام ہوا۔ سعودی دور میں مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن آل سعود رحمہ اللہ اور اس کے بعد ان کے فرزندان نے مسجد حرام کی بہت زیادہ دیکھ بھال کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ “آرکیٹیکچرل عناصر میں سعودی گیلری کو بھی شامل کیا گیا تھا تاکہ زائرین کی استعداد اور مطاف کی گنجائش بڑھائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ “آج سعودی گیلری چار منزلوں پر مشتمل ہے: ایک تہہ خانے، ایک زیریں منزل، پہلی منزل اور ایک چھت۔ سعودی دالان اتنا وسیع ہے کہ اس میں دو لاکھ 87 ہزار نمازیوں بہ جماعت نماز ادا کرسکتے ہیں۔ فی گھنٹہ میں ایک لاکھ سات ہزارعازمین دالان طواف کرسکتے ہیں۔