مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور سینیٹائزنگ کے لیے اسمارٹ روبوٹ متعارف خبر ایجنسی کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور سینیٹائزنگ کے لیے اسمارٹ روبوٹ کا افتتاح کیا ہے۔
اسمارٹ روبوٹ بند مقامات پر وباء کے انسداد میں معاون ثابت ہوگا جبکہ سینیٹائزنگ کا کام موثر شکل میں انجام دیا جاسکے گا۔
اسمارٹ روبوٹ ایک گھنٹے میں دو لیٹر دوا کا اسپرے کرتا ہےجبکہ ایک بار 600 مربع میٹر کے بند حصے میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ کردیتا ہے اور 10میٹر آگے تک کی رکاوٹوں کا پتہ لگا لیتا ہے۔