کئی تنظیموں نے شیڈیولڈ کاسٹ (ایس سی) اور ٹرائب (ایس ٹی) ریزرویشن میں کریمی لیئر پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج بھارت بند کی کال دی ہے۔
اس کے علاوہ بی ایس پی اور آر جے ڈی جیسی جماعتوں نے بھی بند کی حمایت کی ہے۔ اس بند کے پیش نظر راجستھان کے پانچ اضلاع جے پور، بھرت پور، گنگاپور سٹی، دوسہ اور ڈیگ میں اسکول بند ہیں۔
بہار کے دربھنگہ میں کئی مقامات پر مظاہرے دیکھے جا رہے ہیں۔ یہاں کئی مقامات پر آتش زنی کی بھی خبریں ہیں۔ جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں بھی بند کا بڑے پیمانے پر اثر ہوا ہے۔ صبح سے ہی جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے کارکنان بند کرنے کا مطالبہ کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔ گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔