حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے صہیونی علاقوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔
بیروت اور دیگر علاقوں پر صہیونی جارحیت کے جواب میں جنوبی لبنان سے اسرائیلی تنصیبات پر میزائل اور راکٹ حملے جاری ہیں۔ تازہ ترین حملے میں صہیونی شہر خیام میں صہیونی فوجی اجتماع کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
صہیونی چینل 14 نے کہا ہے کہ مقبوضہ گولان کی فضاؤں میں ایک مشکوک شیئ مسلسل گھوم رہی ہے۔ صہیونی فوج اس مشکوک شیئ کی حقیقت کا پتہ لگانے میں ناکام ہے۔
حزب اللہ کی طرف سے داغے جانے والے میزائلوں کو روکنے میں صہیونی آئرن ڈوم ناکام ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حزب اللہ شمالی شہروں اور قصبوں پر 35 سے زائد میزائل اور راکٹ داغے ہیں۔
چینل 12 نے کہا ہے کہ آج علی الصبح حزب اللہ نے 5 خودکش ڈرون مقبوضہ علاقوں کی طرف بھیجے ہیں۔
کریات شمونہ اور الجلیل میں مسلسل خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں جس سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔