فلسطین کے حامیوں نے امریکہ میں احتجاجی مظاہرہ کرکے غزہ پٹی میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ رپورٹوں کے مطابق مظاہرین نے امریکی شہر سن فرانسسکو کا ہائی وے ایک سو ایک بلاک کردیا اور فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی حکومت کے حملوں و جرائم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر غزہ ميں فوری جنگ بندی، صیہونی حکومت کے حملے فورا بند کرانے کے لئے سلامتی کونسل میں مثبت ووٹنگ اور غزہ میں انساندوستانہ امداد بھیجنے کا مطالبہ کیا گيا تھا۔
امریکی شہر سن فرانسسکو ميں فلسطین کے حامیوں کے مظاہرے کے باعث ہائی وے بلاک ہوگیا اور زبردست جام لگ گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے الجزائر کی قرارداد پر ووٹنگ کے موقع پر کیا گيا۔