تہران میں واقع برطانیہ کے سفارتخانے کے سامنے عوام اور طلباء کا اجتماع، یمن پر جارحیت کی مذمت
تہران کے عوام اور طلبا کی ایک تعداد نے جمعے کی شام کو، تہران میں واقع برطانیہ کے سفارتخانے کے سامنے اجتماع کرکے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کی مذمت کی۔
اس اجتماع میں شریک طلبا اور عوام نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے یمن کی بہادر قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ یمن کی حکومت اور فوج، جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
تہران کے عوام اور طلباء نے یمن کے بعض علاقوں پر امریکہ اور برطانیہ کے ہوائی حملوں کو، جو بعض ملکوں اور علاقے کی رجعت پسند حکومتوں کی مدد سے انجام پائے ہيں، شدید الفاظ میں مذمت کی۔