متھرا : ایودھیا میں بابری مسجد کو شہید کرنے کے بعد فیصلہ مندر کے حق میں آنے کے بعد سے ایک طبقہ کے حوصلہ بلند نظر آ رہے ہیں اور اب ان کی نظریں ملک کی دیگر ان مساجد پر مرکوز ہیں جہاں تنازعہ کھڑا ہوتا رہا ہے۔ اسی ضمن میں ’شری کرشن جنم بھومی نرمان نیاس‘ بناکر متھرا میں شاہی مسجد عید گاہ کے انہدام کا ارادہ رکھنے والے ورنداون کے آچاریہ دیو مراری کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔









