بجنور : ( صالحہ رضوی) انا لله و انا الیه راجعون- افسوس صد افسوس سربراہ تحریک دینداری خطیب اعظم بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی شریکہ حیات و حسنات مرحومہ سیدہ ریاض فاطمہ بنت سید علی حمزہ مرحوم کو شب جمعہ کربلا بجنور ضلع لکھنو (مقبرہ خطیب اعظم رہ) میں سپرد لحد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق،بجنور (لکھنو)/ سربراہ تحریک دینداری خطیب اعظم بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی شریکہ حیات و حسنات مرحومہ سیدہ ریاض فاطمہ بنت سید علی حمزہ مرحوم کو شب جمعہ کربلا بجنور ضلع لکھنو (مقبرہ خطیب اعظم رہ) میں سپرد لحد کیا گیا۔اہلیہ بانی تنظیم کی نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دام ظلہ الوارف کے ہندوستان میں نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے مہدی مہدوی پور دام عزہ نے پڑھائی اور مجلس کو خطاب فرمایا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے مہدی مہدوی پور نے تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: یہ عظیم پاک دامن خاتون سیدہ جلیلہ مرحوم علامہ سید غلام عسکری رحمۃ اللہ علیہ کی زوجہ تھیں۔ علامہ سید غلام عسکری طاب ثراہ کی خدمات ہمارے پیش نظر ہے، ان کے کوئی اولاد نہیں تھی لیکن مکاتب میں تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں بلکہ دسیوں ہزار طلاب انکی اولاد ہیں۔ شیعوں کے لئے انکی ذات متاثر کن ہے۔ آپ نے جو خدمات انجام دیں اسے نسلیں یاد رکھیں گی اور اس میں انکی زوجہ کی ہمراہی بھی قابل قدر ہے۔
خود رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دام ظلہ الوارف مرحوم علامہ سید غلام عسکری رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے قائم کردہ ادارہ تنظیم المکاتب کو پہانتے ہیں۔ اسی طرح وہ اہم خدمات جو مرحوم علامہ سید غلام عسکری طاب ثراہ نے انجام دی، مرحوم علامہ سید ذیشان حیدر جوادی طاب ثراہ اور دیگر بزرگان نے انجام دی، انہیں جانتے ہیں۔ اہلیہ بانی تنظیم کی تشیع جنازہ میں علمائے کرام اور مومنین نے شرکت کی۔
ہم شیعہ قوم ڈاٹ کام کی جانب سے بانی تنظیم المکاتب مولانا غلام عسکری طاب ثراہ کی اہلیہ سیدہ ریاض فاطمہ بنت سید علی حمزہ مرحوم صاحبہ کے انتقال سے غم زدہ ہیں۔ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ سیدہ ریاض فاطمہ بنت سید علی حمزہ مرحوم کو آخرت میں اعلیٰ درجات بلند ہوں۔ پروردگار عالم سیدہ ریاض فاطمہ بنت سید علی حمزہ مرحوم صاحبہ کو جوار معصومین (ع) میں جگہ عنایت فرمائے اور خانوادے کو صبر جمیل عطا کریں.-آمین۔
سورہ فاتحہ اور نماز وحشت کی گزارش ہے۔ سیدہ ریاض فاطمہ بنت سید علی حمزہ مرحوم