لکھنؤ : سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے گذشتہ دنوں مافیا ایم ایل اے رماکانت یادو سے اعظم گڑھ جیل میں ملاقات کی تھی۔ اس کو لے کر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے بدھ کو ایس پی کی تنقید کی ہے۔ انہوں نے اس ملاقات پر سوال اٹھائے ہیں۔
مایاوتی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کر کے کہا ’’ سماج وادی پارٹی کے سربراہ کا اعظم گڑھ جیل جانا اور پارٹی کے مافیا ایم ایل اے رماکانت یادو سے ملاقات کرنا اور ان سے اظہار ہمدردی کرنا فطری ہے اور ہر جانب سے اس پر شدید ردعمل آنا بھی فطری ہے۔ اس سے اس بات کو بھی تقویت ملتی ہے کہ ایس پی ایسے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرست پارٹی ہے‘‘۔
اپنے دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ’’مختلف تنظیموں اور عام لوگوں کی جانب سے ایس پی سربراہ سے یہ سوال پوچھنا کیا ناانصافی ہے کہ وہ مسلم لیڈروں سے ملنے جیل کیوں نہیں جاتے؟ جب کہ وہ خود ہی الزام لگاتے ہیں کہ یوپی کی بی جے پی حکومت میں ایس پی لیڈروں پر فرضی مقدمات چل رہے ہیں اور ان کو جیل میں بند کیا جا رہا ہے‘‘۔