جے پور،9 جولائی (یواین آئی) راجستھان کے دارالحکومت جےپور میں سوائی مان سنگھ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں میڈیکل کے ایک طالب علم نے آج خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق میڈیکل طالب علم کے ساتھیوں نے دروازہ توڑ کر پھندے سے لٹکے طالب علم کو نیچے اتارا اور پولیس کو اطلاع دی۔
موقع پر پہنچی پولیس نے بتایا کہ طالب علم کی شناخت ڈاکٹرامن کے طورپر کی گئی ہے جو ہماچل پردیش میں شملہ کے پاس واقع ایک گاؤں کا رہنے والا تھا۔