نیویارک: طبی ماہرین نے ذہنی دبائو کو گنجے پن اور دیگر جلدی امراض کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔ایک نئی تحقیق کے مطابق ہمارا دماغ اور جلد بہت قریبی تعلق رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ جب کوئی انسان کام، رشتوں یا موجودہ حالات کے دائمی دبا ئوسے گزرتا ہے تو جلدایک ہدف اور دبائو کے ہارمونز کا ذریعہ بن جاتا ہے جس کی وجہ سے جِلد کو خارش، سوزش ، جلن اور انفیکشن کے زیادہ خطرات ہوسکتے ہیں۔









