ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مشہور فٹ بالر لیونل میسی نے ہسپانوی کلب بارسلونا چھوڑنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کلب کے خلاف نہیں کھیلنا چاہتا اور بارسلونا چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے میسی کا کہنا تھا کہ میں کلب میں ہی رہوں گا کیونکہ کسی بھی ٹیم کے لیے میری شرائط پوری کرنا ‘ناممکن’ ہے۔









