نئی دہلی:راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے آج بلو لائن پر میٹرو سروس 45منٹ تک بند رہی جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن(ڈی ایم آر سی)کے ترجمان نے بتایا کہ دوارکا سے نوئیڈا جارہی ایک میٹرو ٹرین کا پینٹاگراف گاڑی کے صبح 9بج کر 20منٹ پر راجیو چوک پہنچتے وقت ریلوے لائن کے اوپر لگی بجلی کے تاروں کی لائن میں الجھ گیا .
جس کی وجہ سے یمنا بینک سے نوئیڈا اور ویشالی، قرول باغ سے دوارکا سیکٹر 21اور قرول باغ سے یمنا بینک سیکشن کے درمیان میٹرو سروس 9بج کر 20منٹ سے لے کر 10بج کر 5منٹ تک بند رہی۔
ترجمان نے بتایا کہ تکنیکی خرابی دور کئے جانے کے بعدان روٹوں پر میٹروسروس 45منٹ کے بعد پھر سے بحال ہوگئی۔