لکھنؤ: اترپردیش میٹرو نے دیوالی کے دن 4 نومبر کو ریاست کی راجدھانی میں میٹرو خدمات را ت میں طے شدہ وقت سے تین گھنٹے پہلے بند کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
منگل کو میٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیا ن کے مطابق چار نومبر کو لکھنؤ میں میٹرو خدمات صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک دستیاب ہونگی۔
قابل ذکر ہے کہ عام دنوں میں میٹرو ریل صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک چلتی ہے۔