میکسیکو سٹی ، 25 جنوری (اسپوتنک) میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل لوپیزاوبراڈور پیر کے روز روس کے صدر ولادمیر پوتن سے دوطرفہ تعلقات اور روسی ویکسین کی فراہمی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبراڈ نے یہ اطلاع دی۔
مسٹر ایبراڈ نے کہا کہ میکسیکو کے صدر اوربراڈور صبح آٹھ بجے مسٹر پوتن کے ساتھ فون پر گفتگو کریں گے۔ دونوں رہنما اس دوران دوطرفہ تعلقات اور میکسیکو میں روسی ویکسین پر تبادلہ خیال کریں گے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین بات چیت کے لئے تیاری کرلی گئی ہے۔