میکسیکو سٹی، 11 جنوری؛ میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیزاوبراڈور کا کورونا مثبت پایا گیا ہے۔مسٹر اوبراڈور نے خود یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں اور ان میں وائرس کی ہلکی علامات ہیں۔
انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا، “میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کووڈ 19 سے متاثر ہوا ہوں اور مجھ میں اس وائرس کی ہلکی علامات ہیں۔ میں تنہائی میں رہوں گا اور صحت یاب ہونے تک عملی طور پر صرف دفتری کام اور بات چیت کر سکوں گا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ یہ دوسرا موقع ہے کہ میکسیکو کے صدر اوبراڈور کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2021 میں جنوری کے آخر میں کووڈ-19 سے متاثر ہوئے تھے۔