میکسیکو سٹی:میکسیکو میں سین پابلٹو کی پٹاخوں کی مارکیٹ میں آج ہوئے سلسلہ وار دھماکوں میں کم از کم 27 افرادکی موت اور 70 دیگر زخمی ہو گئے ۔فیڈرل پولیس نے ٹویٹ کر کے کہا کہ یہ بازار میکسیکو سٹی سے 20 کلومیٹر دور مضافات میں واقع ہے ۔ایمرجنسی سروس کے سربراہ اسدرو سانچیز نے کہا کہ راحت و بچاؤ کارکنوں کے مطابق مرنے والوں کی تعداد اشروعاتی ہے اور اس کے بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔
مقامی ٹی وی چینلوں پر دکھائے جا رہے فٹیج میں کافی ڈرامائی مناظر سامنے آ رہے ہیں۔ کھلے آسمان کے نیچے لگنے والی سین پابلٹو مارکیٹ میں سب سے پہلے دکان میں آگ لگنے سے شروع ہوئے سلسلہ وار دھماکوں کی تصاویر سامنے آ رہی ہیں۔ ان تصویروں میں چاروں طرف دھواں پھیل گیا اور لوگوں میں افرا تفری مچی ہے ۔اس سے پہلے 2005 میں بھی آگ لگنے سے مارکیٹ کو کافی نقصان ہوا تھا اور اس میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے ۔