میکسکو سٹی، 24 جون (اسپوتنک) میکسکو میں آئے شدید زلزلے میں پانچ لوگوں کی موت اور 30 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
میکسیکن سیکیورٹی اور شہری دفاعی سیکرٹریٹ نے چار اموات کی رپورٹ دی تھی جبکہ اوکاسا صوبے کے گورنر الیکزانڈرو مرات نے پانچویں موت کی رپورٹ جاری کی ہے۔ زلزلے کا مرکز اوکاسا صوبے میں یہ سبھی اموات ہوئیں۔ نیشنل سول ڈیفنس اتھارٹی نے بتایاکہ زلزلے میں 30 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
زلزلے سے ملک کے جنوبی حصے میں واقع پانچ اسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔زلزلے کے جھٹکے ملک کے 11 صوبوں میں محسوس کئئے گئے۔قومی زلزلہ سروس نے بتایا کہ منگل کے روز میکسکو کے جنوب میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔