میکسکو کے سرحدی شہر تیخوانا میں ایک صحافی کو قتل کردیا گیا، ایک ہفتے کے دوران یہ میڈیا ورکرز کے قتل کا دوسرا واقعہ ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بہا کیلفورنیا کے سرکاری استغاثہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘لارڈیس میلڈوناڈو لوپیز کو آتشی اسلحے سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک گاڑی میں تھیں’۔خیال رہے کہ میکسکو کا شمار صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک میں ہوتا ہے۔









