لکھنؤ: شہرکی میئر سنیکتا بھاٹیانے اتوارکے روز راجدھانی کے کئی علاقوںمیںنالوںکی صفائی کے کام کا معائنہ کیا۔ اس کےتحت ارونگ آباد خالصا روڈ نالہ، قلعہ محمدی، ایل ڈیگونالہ، آشیانہ سیکٹر آئی ،چانسلر کلب نالہ، سنرائز اپارٹمنٹ اور اسری گاؤں نالہ علاقہ شامل ہیں۔
اس دوران میئر سنیکتا بھاٹیانے ارونگ آبادخالصاروڈنالہ کے پاس سڑک کے کنارے پڑی غلاظت اور کوڑے کے ڈھیر کو فوری طور پر ہٹوانے کی ہدایت مقامی زونل افسرکودی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہدایت دی کہ کہیں بھی نالوںکی صفائی ہو تو اس میں سے نکلی غلاظت اور کوڑا فوری طور پر اٹھوایاجائے۔
میئر نے قلعہ محمدی نالہ کی صفائی مکمل نہ ہونے پر ناراضگی ظاہرکی اور ریلوے ٹریک کے نیچے جمع کوڑے کرکٹ کو دوبارہ صاف کرانے کیلئے کہا۔ اس کے ساتھ ہی جے ای کو بھی ہدایت دی کہ نالے کی سلٹ اور صفائی کے بعد انہیں صفائی کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجی جائے۔
اس کےعلاوہ میئر نے چلاواں میں میونسپل کارپوریشن کے پمپنگ اسٹیشن میں الیکٹرک موٹر لگاکر بجلی فراہم کرانے کی بھی ہدایت دی۔ معائنہ کے دوران میئرکے ساتھ کارپوریٹر بینا راوت، زونل افسر سجیت کمار شریواستو، سٹی انجینئر بی ڈی گپتا، اسسٹنٹ انجینئر ڈی کے مشرا،جے ای اودھیش سنگھ وغیرہ افسران موجود تھے۔