نئی دہلی، 26 جون (یواین آئی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بدھ کو ملاقات کر کے دوطرفہ ایشوز پر بات چیت کی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی مسائل پر بامعنی گفت و شنید ہوئی۔
مسٹر مودی کے دوبارہ اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد یہ ان کی پہلی ہائی پروفائل میٹنگ ہے۔
مائیک پومپيو ہندوستان کے تین روزہ دورہ پر منگل کی رات یہاں پہنچے۔