-این سی آر، اتر پردیش اور مغربی ہریانہ کے کئی علاقوں میں ہلکی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ ریکٹر پیمانہ پر زلزلہ کی شدت 3.6 بتائی جا رہی ہے اور اس زلزلہ کا مرکز اتر پردیش کے مظفر نگر میں ہونے کی بات سامنے آ رہی ہے۔ ترکیے و شام میں رواں ماہ کے شروع میں آئے تباہناک زلزلہ، اور پھر اس کے بعد بھی کئی ممالک میں زلزلوں کے جھٹکوں نے پہلے ہی لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ ایسے میں ہندوستان کی راجدھانی دہلی، اتر پردیش اور ہریانہ میں تازہ زلزلہ کے بعد لوگوں میں خوف دیکھنے کو مل رہا ہے۔









