ملائیشیا کی نیوی کی ریہرسل منگل کو ہو رہی تھی۔ یہ ریہرسل لوموت کے رائل ملائیشین نیوی سٹیڈیم میں ہو رہی تھی۔ حادثے کے بعد اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ملائیشیا میں ہیلی کاپٹر کو بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ ملائیشیا میں نیوی کے دو ہیلی کاپٹر آسمان پر ٹکرا گئے۔ اطلاعات کے مطابق 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ حادثہ ملائیشیا کی رائل ملائیشیا نیوی کے سالانہ پروگرام کی ریہرسل کے دوران پیش آیا۔ حادثے میں دونوں فوجی ہیلی کاپٹر آسمان پر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔









