وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے گجرات سے راجیہ سبھا کی نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ۔ اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد، جے شنکر نے وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی سے اپیل کی کہ انہیں پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں ریاست کی نمائندگی کا ایک اور موقع دیا جائے۔ گجرات کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور بی جے پی کی گجرات یونٹ کے صدر سی آر پاٹل بھی جے شنکر کے ساتھ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں گئے، جہاں انہوں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر ریتا مہتا کو سونپے۔
مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ان کی اہلیہ کے کل اثاثوں میں ان کی چار سالہ مدت کے دوران راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کے طور پر 29.4 فیصد اضافہ ہوا، جس میں نئی دہلی کے وسنت وہار میں ایک اپارٹمنٹ کا حصول بھی شامل ہے۔ وزیر نے 20.09 کروڑ روپے کے اثاثوں کا اعلان کیا، جس میں دہلی میں دو مکانات (ایک نئے اپارٹمنٹ سمیت) اور شملہ میں 1.5 ایکڑ زرعی زمین شامل ہے۔ وزیر نے یہ جانکاری گجرات سے راجیہ سبھا رکن کے طور پر نامزدگی داخل کرتے وقت داخل کردہ حلف نامہ میں دی ہے۔ اپنے 2019 کے حلف نامے میں، بی جے پی لیڈر نے 15.52 کروڑ روپے کے ذاتی اثاثے ظاہر کیے تھے۔بیوی پر 1.12 لاکھ روپے کا جی ایس ٹی واجب الادا ہے۔
Assets of Jaishankar, his spouse saw 29.4% rise in 4 yrs, according to Rajya Sabha affidavit
— KGFChandra (@FieldsKolar) July 11, 2023