پرتاپ گڑھ : اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ پٹی کوتوالی پولیس نے نابالغہ کے ساتھ عصمت دری کرنے والے ملزم کے خلاف جمعرات کی تاخیر شام کیس درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق بھیونی گاوُں کی 12 سال کی لڑکی رفع حاجت کیلئے جنگل کی جانب گئ تھی ۔جہاں گاوُں کے راجیندر نے اس کو پکڑ لیاا ور تنہائی میں لے جا کر اس کی عصمت دری کی ۔چیخ پکار پر اہل خانہ پہونچے ۔اطلاع پر پولیس پہونچی اور متاثرہ کی والدہ کی شکایت پر ملزم راجیندر کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا گیا اسے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے اسپتال بھیجا گیا ہے ۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔