یوں تو دنیا میں ایک سے بڑھ کر ایک کرشمے سامنے آتے ہیں لیکن ایک مرتبہ پھر ایسا کرشمہ ہوا ہے۔ جس سے بڑے۔بڑے ڈاکٹر حیران ہیں۔ برطانیہ کے واروک شایر میں 6 ماہ پہلے ایک ایسا بچہ پیدا ہوا جس کے جسم پر جلد، (چمڑی) نہیں تھی۔ اس بچے کی پیدائش نانٹیگھم سٹی اسپتال میں ہوئی۔
بچہ پیدا ہونے پر ڈاکٹروں نے کہہ دیا تھا کہ بچہ 10 دن سے زیادہ نہیں زندہ رہے گا۔ لیکن شاید قدرت کا کرشمہ ہی ہے کہ بچہ 6 مہینے بعد بھی زندہ ہے اور اس کے جسم پر رفتہ۔رفتہ جلد(یعنی چمڑی) آنے لگی ہے۔ حالانکہ اس بچے اور والدین کیلئے یہ 6 مہینے بیحد دردناک رہے ہیں۔
جب ماں بننے کی خوشی لیکر آئی درد: برطانیہ کا ایک شہر ہے واروک شایر یہاں جیسیکا کبلر اور جیک شیٹاک نام کا ایک جوڑا رہتا ہے۔ ان کے گھر پہلا مہمان آنے والاتھا اور دونوں ہر گزرتے دنوں خوشیوں میں ڈوبے تھے۔ آخرکار بڑھتے درد کی وجہ سے جیسیکا کو 10 پفتے پہلے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ 24 نومبر کو جیسیکا نے ایک بچے کو کو جنم دیا۔ یہ بچہ 10 مہینے پری میچیور بیبی تھا۔ چہرے کو چھوڑ کر اس بچے کے جسم پر کہیں بھی جلد( اسکن، چمڑی) نہیں تھی۔
جیسیکا بتاتی ہیں کہ جب ہم پہلی مرتبہ ماں ۔باب بنے ہم دونوں کی عمر تقریبا 19سال تھی۔ ہمارا پہلا بچہ بیحڈ کمزور اور بیمار پیدا ہوا۔ اس کی حالت دیکھ کر جیک اور میں دنوں مل کر بہت روءے۔ یہاں تک کہ نرس بھی رو رہی تھیں۔ وہ نرس ہمیں بچہ سونپنےکے بعد کمرے سے باہر نکل گءی۔ شاید ان نرس کے پاس ہمیں تسلی دینے کیلءے لفظ ہی نہیں بچے تھے”۔ جنم کے بعد جوڑے نے مل کر بچے کا نام قائدین جیک شیٹاک رکھا ہے۔
اتنے دن تک بچے کو گود میں نہیں اٹھایا۔۔۔ جیسیکا کبلر نے کہا “ہم دونوں میں سے کوئی اس بچے کو 10 دن تک گود میں بھی نہیں اٹھا سکا۔ ہمارا بچہ ایک کچے مانس کے ٹکڑے کی طرح لگ رہا تھا۔ جسے دیکھ پانا مشکل ہوتا تھا۔ قائدین جیک شیتاک اب 6 ماہ کا ہو چکا ہے۔ اسے اب بھی 4 اور آپریشن کی ضرورت ہے۔ ان 6 مہینوں میں وہ 6 مرتبہ ٹریٹمینٹ کیلئے اسپتال جاچکا ہے۔ جیسیکا کہتی ہیں کہ ” ہم اپنے بچے سے بہت پیار کرتے ہیں۔ ہمیں نہیں پتہ آگے کیا ہوگا لیکن ہم اس کا پورا خیال رکھیں گے۔ ہم نے بہت درد سہا ہے۔ ڈاکٹر اب بھی کہتے ہیں کہ قائدین نہیں بچے گا لیکن ہم اس کا مرتے دم تک خیال رکھیں گے’۔