نئی دہلی:انفورسمنٹ ڈائیریکٹوریٹ (ای ڈی)نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی اور راجیہ سبھا رکن میسا بھارتی ،ان کے شوہر شیلیش کمار اور دیگر کے خلاف دہلی کے پٹیالہ ہائوس کورٹ میں آج چارج شیٹ داخل کردی۔
یہ معاملہ میسا اور ان کے شوہر کے پاس مبینہ طور پر گمنام جائیداد کی جانچ سے منسلک ہے ۔اس سلسلے میں ای ڈی محترمہ بھارتی کے دہلی سمیت دوسرے ٹھکانوں پر پہلے ہی چھاپہ مارنے کی کارروائی کرچکا ہے ۔وہ اپنے شوہر کے ساتھ اس معاملے میں نوٹس جاری ہونے کے بعدانکم ٹیکس کے سامنے پیش ہوچکی ہیں۔
اسی سال ستمبر میں ای ڈی نے محترمہ بھارتی کے دہلی سے متصل بجواسن علاقے میں واقع فارن ہاؤس کو ضبط کیا تھا۔یہ فارم ہاؤس ان کے اور ان کے شوہر شیلیش کے نام ہے ۔محترمہ میسا اور شیلیش کے جوابوں سے مطمئن نہں ہونے پر ای ڈی نے یہ قدم اٹھایا تھا۔الزام ہے کہ یہ فارم ہاؤس شیل کمپنی کے ذریعہ آئی رقم سے خریدہ گیا تھا۔چار شیل کمپنیوں کے ذریعہ ایک کروڑ 20لاکھ روپے آئے تھے جس کے ذریعہ اس جائیداد کو خریدہ گیا تھا ۔محترمہ میسا پر یہ بھی الزام ہے کہ سال 09-2008میں شیل کمپنیوں کے ذریعہ پیسہ تب آیا تھا جب مسٹر یادو ریلوے میں وزیر تھے ۔