نئی دہلی،13جون(یواین آئی)اروناچل پردیش میں 10دن پہلے حادثےکےشکار ہوئے فضائیہ کے اے این 32 طیارے کے ملبے کا پتہ لگانے کے بعد بچاؤ مہم میں لگی ٹیم کو جائے حادثے پر کوئی زندہ نہیں ملا ہے۔
فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ آٹھ بچاؤ اہلکاروں کی ٹیم نے آس پاس کے علاقوں میں تلاشی کی لیکن دکھ کی بات ہے کہ طیارے میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں ملا۔
https://twitter.com/IAF_MCC/status/1139073474876518400
گزشتہ جون کو لاپتہ ہوئے اس طیارے کے ملبے کا منگل کے روز پتہ چلا تھا۔اس کے بعد سے طیارے میں سوار فضائیہ کے 13جوانوں کی تلاش کی جارہی تھی۔
https://twitter.com/IAF_MCC/status/1139073478630363136
ترجمان نے کہا کہ فضائیہ اپنے ان سبھی 13جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے گھروالوں کے ساتھ ہے۔فضائیہ ان کی ہر ممکن مدد کےلئے پرعزم ہے۔