یمن کی انصار اللہ کے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملے سے صیہونیوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ نے ایک بار پھر غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں مقبوضہ علاقوں میں صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج نے یمن سے مقبوضہ علاقوں پر نئے بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔
صہیونی میڈیا نے خبر دی ہے یمن کے میزائل حملے کے دوران مقبوضہ علاقوں کے 139 مقامات پر جنگی سائرن بجائے گئے اور صہیونی آباد کار خوف و ہراس کے عالم میں پناہ گاہوں کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔
تاہم ابھی تک اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ شائع نہیں کی گئی۔