واشنگٹن، 30 جولائی (ژنہوا) امریکہ میں واشنگٹن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تفتیش کے دوران ایک شخص کے تھیلے سے میزائل لانچر برآمد کیاگیاہے۔
ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ باقاعدہ تفتیش کے دوران ایک شخص کے تھیلےمیں میزائل لانچر پایا گیا۔ تھیلے کے مالک نے تفتیش میں خود کوفوجی بتایا اور کہا کہ وہ کویت سے اپنے گھر جا رہا تھا اور میزائل لانچر کو یادگار کے لئے رکھنا چاہتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اتفاق سے میزائل لانچر ڈیوائس فعال نہیں تھا، اسے فائر بریگیڈ کے حوالہ کر دیا گیا۔ بعد میں اس شخص کو اپنا سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔