پانی کے مسائل سے پریشان نہ صرف ہندستان ہے بلکہ پوری دنیا اس بحران سے جوجھتی نظر آرہی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی ایک ڈرانے والا لفظ ہے۔ اگر جلد ہی کوئی طریقہ نہیں نکالا گیا تو کھیتی کیلئے کیا، پینے کے پانی پر بھی بحران آسکتا ہے۔ اسی کے مد نظر نیوز 18 نے شروع کی ہے ایک جل شکتی مہم “مشن پانی” جس کے ساتھ بالی ووڈ سے بھی لوگ جڑتے نظرآرہے ہیں۔
حال ہی میں فنکار انوپم کھیر نے تمام ہندستانیوں سے پانی کو محفوظ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انوپم کھیر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ‘ہمارے درمیان رہ رہا ہر آدمی پانی کو محفوظ کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندستانی حکومت کے ذریعے شروع کی گئی ‘جل شکتی ‘مہم اور نیوز 18کی پہل ‘مشن پانی’ کی حمایت اور اس کا استقبال کرتا ہوں جو پانی کو محفوظ کرنے کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے ہے۔ انوپم کھیر نے کہا ہم سبھی مل کر ہندستان کو واٹرسرپلس کنٹری بنا سکتے ہیں جیسے ہم نے اناج اور دودھ کے معاملے میں پہلے کر دکھایا ہے۔ “پانی بچائیں، سیو واٹر، جے ہند”۔
قابل غور ہے کہ اس وقت ملک میں کئی علاقے سوکھے کی مار جھیل رہے ہیں۔ ملک کے کئی علاقوں میں لوگ گرمی کے دنوں میں بوند۔بوند پانی کیلئے بھی ترس جاتے ہیں۔ ایسے میں نیوز 18 نے ‘مشن پانی’لانچ کیا ہے۔ جس کا مقصد لوگوں کو پانی بچانے کے نئے طریقوں، پانی سے جڑی معلومات اور اس کے نظریات کے بارے میں بتانا ہے۔ اسی مشن کے تحت اداکار عامر خان نے نیوز 18 کے مینیجنگ ایڈیٹر کشور اجوانی سے بات کی۔