لکھنؤ: مہلک وباکوروناکے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لوگوںکی جدوجہد جاری ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں عوامی نمائندے خصوصی طورپرتعاون دے رہے ہیں جس سے کورونا وبا پر کامیابی حاصل کی جا سکے۔
اسی سلسلہ میں رکن اسمبلی نیرج بوراکی جانب سے سینیٹائزیشن کا کام زور و شور سے کرایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر نیرج بورانے اپنے علاقائی ترقیاتی فنڈ سے علاقہ میں سینیٹائزیشن کیلئے تین ٹریکٹر سمیت سینیٹائزیشن ٹینکرمیونسپل کارپوریشن کو فراہم کرائے ہیں۔ انہوں نے خود اس سینیٹائزیشن مشین سے دواکا چھڑکاؤ بھی کیا اورکہاکہ یہ ٹینکراپنی خدمات فراہم کرتے رہیںگے۔
ڈاکٹربورانے بتایا کہ لکھنؤ شمالی اسمبلی حلقہ میں پانچ ٹینکروں کا بندوبست ہو گیا ہےجس سے علاقہ کےتمام ۲وارڈوںمیں سینیٹائزیشن کا کام مناسب طورپر چلایا جارہا ہے۔ ڈاکٹربورانے علاقہ کےتمام لوگوں سے سماجی فاصلہ پر عمل کرنے اور ماسک کااستعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تمام افراد ضروری احتیاط برتیں۔
اس موقع پر سماجی رضاکاربندوبورا، ڈویژنل وارڈن کرپاشنکر مشرا، بی جےپی کے شہر نائب صدر وویک سنگھ تومر، ستیش ورما اور اتل مشراوغیرہ موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ۱۷؍اپریل کو بھی ڈاکٹرنیرج بورانے اپنے علاقائی ترقیاتی فنڈ سے سینیٹائزیشن کیلئے دو ٹریکٹر اور ٹینکرمیونسپل کارپوریشن کو فراہم کرائے تھے ،جن کا افتتاح ریاست کے کابینہ وزیر سریش کمارکھنہ کے ذریعہ کیا گیا تھا۔