اٹاوا، 18 جون (یو این آئی) اترپردیش کےاٹاوا میں بی ایس پی کے قانون ساز کونسل کے رکن بھیم راؤ امبیڈکر کے قریبی سنیئر لیڈروریندریادوکو پنچایت انتخابات میں پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث کی وجہ سے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔
پارٹی سے نکالنے کی کارروائی بی ایس پی کی سپریمو مایاوتی کی ہدایت پر کی گئی ۔
اٹاوا اکائی کے صدر شیلو دوہرہ نے آج یہاں یہ اطلاع دی ۔