الور۔ موب لنچنگ اور گئو اسمگلنگ کو لے کر ملک بھر میں بدنام ہو چکے الور ضلع میں ایک بار پھر سے گئو اسمگلنگ کے شک میں ایک شخص پر بھیڑ قہر بن کر ٹوٹ پڑی۔
بھیڑ کی پٹائی میں مبینہ گئو اسمگلر سنگین طور پر زخمی ہو گیا۔ اس کے جسم میں کئی جگہ فریکچر ہو گئے۔ پولیس نے اسے بھیڑ سے بچا کر مقامی اسپتال میں بھرتی کرایا ہے۔ وہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ بھیڑ کا شکار ہوا مبینہ گئو اسمگلر پولیس کی ناکہ بندی توڑ کر فرار ہو رہا تھا۔
شاہ جہاں پور علاقے میں اتوار دیر رات کو ہوئی واردات
اطلاعات کے مطابق، موب لنچنگ کی واردات شاہ جہاں پور علاقے میں اتوار دیر رات کو کھوسا کی ڈھانی میں ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ منفد خان وہاں پولیس کی ناکہ بندی کو توڑ کر بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن جلدبازی میں وہ بھیڑ کے ہتھے چڑھ گیا۔ وہاں بھیڑ نے منفد خان کو پکڑ کر اس کی زبردست پٹائی کر ڈالی۔ اطلاع ملنے پر جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے منفد کو بھیڑ سے کسی طرح سے بچایا اور فوری طور پر اسے شاہ جہاں پور اسپتال میں بھرتی کرایا۔
بتایا جا رہا ہے کہ مارپیٹ میں منفد کو کئی فریکچر ہوئے ہیں۔ اس کے خلاف ماضی میں بھی گئو اسمگلنگ کے معاملے درج بتائے جا رہے ہیں۔