لکھنؤ(نامہ نگار) ۔حضرت گنج علاقہ میں دوشنبہ کی رات ایک نوجوان سے موبائل فون لوٹ کر بھاگ رہے ایک لٹیرے کو لوگوں نے پکڑلیا۔پکڑے گئے لٹیرے کی لوگوںنے جم کر پٹائی کی اور پولیس کے حوالے کیا۔موقع سے اس کا ایک ساتھی فرارہونے میں کامیاب رہا۔
حضرت گنج کے تروینی نگر کے رہنے والے اکشپ پانڈے دوشنبہ کی رات تقریباً آٹھ بجے موبائل پربات کرتے ہوئے برہم نگر علاقہ سے پیدل اپنے گھر کی طرف جارہے تھے۔راستہ میں درگامندر کے پاس ایک موٹرسائیکل سوار دونوجوان پیچھے سے اکشت کے ہاتھ سے ان کا موبائل چھین لے گئے۔ا
کشت نے شورمچاتے ہوئے مو ٹر سائیکل سوار لٹیروں کا پیچھا کرلیا شور ہوتے ہی آس پاس کے لوگوںنے بھی لٹیروں کو دوڑالیالوگوںنے کسی طرح موٹر سائیکل سوار ایک لٹیرے کو پکڑلیاجبکہ موقع سے اس کا ایک ساتھی فرارہونے میں کامیاب رہا۔ لوگوںنے پکڑے گئے لٹیرے کی جم کر پٹائی کرنے کے بعد اس کو پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیش میں پکڑے گئے لٹیرے نے اپنانام بخشی تالاب کارہنے والا مہدی حسن بتایا۔ملزم نے پولیس کو فرارہوئے اپنے ساتھی کانام بھی بتایاہے۔