اوکھلا میں اسد الدین اویسی نے شاہین باغ میں پیدل مارچ بھی کیا اور لوگوں سے 5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کے انتخابی نشان – پتنگ – کا بٹن دبانے کی اپیل کی۔
اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے جمعرات کو کہا کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور وزیر اعظم نریندر مودی میں زیادہ فرق نہیں ہے اور وہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
اوکھلا حلقہ سے پارٹی کے امیدوار شفا الرحمان کے لیے انتخابی مہم چلاتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’مودی اور کیجریوال بھائیوں کی طرح ہیں، ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ دونوں آر ایس ایس کے نظریے سے ابھرے ہیں – ایک اس کی شاخوں سے اور دوسرا اس کے اداروں سے۔
اویسی نے شاہین باغ میں پیدل مارچ بھی کیا اور لوگوں سے 5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کے انتخابی نشان – پتنگ – کا بٹن دبانے کی اپیل کی۔