نینی تال؍دہرا دون : کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو دہرادون میں انتخابی منشور جاری کرنے کے موقع پر مرکزی اور ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اپنے لئے 16ہزار کروڑ کے دو ہوائی جہاز خرید سکتے ہیں۔
لیکن ملک کے گنے کے کسانوں کے 14 ہزار کروڑ کے واجبات ادا نہیں کر سکتے۔
محترمہ واڈرا نے الزام لگایا کہ کورونا وبا کے دوران مرکزی اور ریاستی حکومت نے لوگوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا تھا۔