نئی دہلی،25دسمبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے عوام کو بدھ کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔
مسٹر مودی نےٹویٹ کیا،’’میری کرسمس،ہم بہت خوشی کے ساتھ عیسیٰ مسیح کے بہترین خیالات کو یاد کرتے ہیں۔وہ خدمت اور ہمدردی کی علامت ہیں۔انہوں نے لوگوں کےدکھوں کو کم کرنے میں اپنی ساری زندگی قربان کردی۔ان کی تعلیمات پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کو تحریک دیتی ہیں۔‘‘